مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی ماہانہ روحانی محفل 4 مئی (ہفتہ) کو ہوگی

مورخہ: 02 مئی 2024ء

Monthly-spiritual gathering of gosha e durood

لاہور(2 مئی 2024)تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی ماہانہ روحانی محفل 4 مئی (ہفتہ) کو بعد از نماز عشاء مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گی۔

تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنما، عہدیدران، کارکنان اور جید علمائے کرام، مشاءخ عظام، قرآء، نعت خوان شرکت کریں گے۔ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی محفل میں لاہور کے مختلف پی پی حلقوں سے سینکڑوں مرد و خواتین شریک ہو کر حضور اکرم ﷺ سے والہانہ محبت کا اظہار کریں گے۔ روحانی محفل کے اختتام پر ملکی سلامتی اور خوشحالی کےلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top